तीस्ता सेतलवाड़ को कनाडा की यूनिवर्सिटी की एज़ाज़ी डिग्री कनाडा के वैंकूवर में ब्रिटिश कोलंबिया विश्वविद्यालय ने प्रसिद्ध सामाजिक कार्यकर्ता तीस्ता सेतलवाड को डॉक्टरेट की मानद उपाधि प्रदान की है। The Inquilab
25, Jun 2020 | The Inquilab
کینیڈاکے شہر وینکوور میں واقع یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا نے مشہور سماجی کارکن تیستا سیتلواڑکو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ۱۷؍منتخب عالمی شخصیات میں شامل ہیں۔یونیورسٹی آف برٹش کولمبیاانہیں اعزاز سے سرفراز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تیستا سیتلواڈ شہری حقوق کی سرگرم کارکن ، مصنف اورہندوستان میں ایوارڈ یافتہ صحافی ہیںجنہوں نے گجرات قتل عام متاثرین کو انصاف دلانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے انسانی حقوق اور قانون کے شعبہ میں کام کرتے ہوئے ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں اکثریت پسندی اور مذہبی انتہا پسندی کو بے نقاب کیا ہے۔وہ خواتین کے حقوق،مذہبی اقلیتوں اور قبائلیوں کے حقوق کے سلسلہ میں بھی کافی سرگرم رہی ہیں۔‘‘ کورونا کی وبا کی وجہ سے امسال ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے کے بجائے اس کا اعلان آن لائن کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیاسے ڈاکٹریٹ کا اعزاز ملنے پرسیتلواد نے کہا ہے کہ’’یہ میرے لئے انکساری اور چیلنج دونوں ہی ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’موجودہ ہندوستان میں چیلنج کافی بڑا ہے اورمیں امید کرتی ہو ں کہ ہم سب توقعات پر پورا اتریں گے۔میں اپنے والد کی کمی محسوس کررہی ہوں جنہوں نے انسانی حقوق کے تئیں عزم کیلئے میری سرپرستی کی‘‘۔
The original article may be read here